ماسکو (صدائے روس) اورسیزپاکستان بلوچ کمیونٹی کے کوارڈنیٹرز کے اجلاس میں اس بات کا پر اتفاق کیا ھے کہ تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی. اجلاس کی صدارت تنظیم کے بانی بلوچ راہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کی ، جبکہ ملک شہباز ، حبیب شاہ اورچوہدری زاہدخورشید اجلاس میں شریک ہوئے. ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا کہ دنیا بھر سے بلوچ دوستوں کی ایک بڑی تعداد میرے ساتھ رابطے میں ہیں. وہ ہمارے ساتھ شامل ہوکر پاکستان اورخصوصا بلوچستان میں امن کے لئے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں. میں OPBU کی بین الاقوامی تنظیم کے لئے موزوں افراد کا انتخاب کر رہا ہوں. جلد ہی ہم اوپی بی یو کے تحت مختلف ممالک جیسے کہ برطانیہ، جنیوا، جرمنی اور دیگر ممالک میں تنظیمیں منظم کریں گے. ہم جلد ہی سینٹ پیٹرزبرگ میں اوپی بی اوکے ساتھ بلوچ دوستوں کی نشست بھی رکھیں گے. میں OPPU کوآرڈینیٹرز ہونے کے ناطے روس کے صدرولادیمیر پوتین کو اگلے صدارتی مدت کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور امید کرتے ہیں کہ وہ ماضی طرح روس کو زیادہ ترقی پسند اور مضبوط بنائیں گے. اجلاس میں OPBU کی طرف سے کشمیر میں ہونے والی بدترین ریاستی دہشتگردی اور بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی..اور پاکستان مخالف قووتوں کو انتباہ کیا گیا کہ کے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مداخلت سے باز رہیں. ہم سب بلوچ اور پختون محب وطن ہیں. ہم پاکستان کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں.